سرینگر/15اگست: گلمرگ کی پہاڑیوں میں برف کے نیچے زندہ دفن ہونے والے ایک فوجی اہلکار کی نعش کو 8ماہ بعد برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میںسیاحتی مقام گلمرگ کی پہاڑیوں سے ایک فوجی اہلکار کی نعش کو برآمد کرلیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ 11گڑھوال فوجی یونٹ سے وابستہ راجندر سنگھ رواں برس کے ماہ جنوری سے لاپتہ تھا کیوں کہ 8جنوری کے دن گلمرگ کی پہاڑیوں پر ایک زور دار برفانی طوفان سے مذکورہ فوجی اہلکار برف کے نتیجے زندہ دفن ہوچکا تھا ۔ نعش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہلکار جب برف کے نیچے آیا تھا تب فوج،پولیس اور مقامی پہاڑی لوگوں نے اس کو کئی روز تک ڈھونڈنے کی کوشش کی تاہم نعش کو برآمد نہ کیا جسکا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.