ایس ایس بی اہلکار کی سروس رائفل سے حادثاتی طور گولی نکلنے سے ڈائریکٹر انفارمیشن سحرش اصغر کا ڈرائیور زخمی ، جواہر نگر سرینگر میں سنسنی

سرینگر/15اگست: سرینگر کے جواہر نگر علاقے میں سنیچروار کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایس ایس بی اہلکار کی سروس رائفل سے اچانک گولی نکلنے کے نتیجے میں محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی ڈائریکٹر سید سحرش اصغر کا ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انفارمیشن سید سحرش اصغر کے ڈرائیور غلام نبی کو اس وقت گولی لگی جب جواہر نگر سرینگر کے سرکاری کواٹر پر تعینات ایک ایس ایس بی اہلکار کی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی نکلی اور وہ غلام نبی کو جا کر لگی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس بی اہلکار کی سروس رائفل سے نکلی گولی کے باعث سید سحرش اصغر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا جس کو فوری طورپر علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کی واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بندوق سے اچانک گولی کیسے نکلی ۔ ادھر گولی کی آواز سنتے ہی علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جبکہ سنیئر افسر ان نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائیزہ لیا ۔

Comments are closed.