74برسوں میں پہلی بار وزیر اعظم ہند کا خطاب ؛سرینگر میں بڑے سکرینوں پر براہ راست نشر کیاگیا

سرینگر/15اگست: 1947سے پہلی بار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا 15اگست کے سلسلے میں خطاب کو سرینگر کے مختلف جگہوں پر لائو دکھایا گیا ۔ اس ضمن میں لالچوک ، ٹی آر سی اور ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں پروجیکٹوں کے ذریعے مودی کے خطاب کو براہ راست دکھایا گیا ۔ کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق بھارت کی آزادی کے 74برس بعد پہلی بار سرینگر کی سڑکوں پر کسی بھارتی وزیر اعظم کا خطاب براہ راست سرینگر میں دکھایا گیا ۔ یوٹی انتظامیہ نے اس کیلئے سرینگر کے لالچوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ اور ٹی آر سی کراسنگ پر بڑے بڑے سکرین لگاکر پروجیکٹوں کے ذریعے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پندرہ اگست کی تقریب کے سلسلے میں کئے گئے خطاب کو براہ راست دکھایا ہے ۔ سکرینوں کی جگہوں پر فورسز و پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ کوئی ناخوشوارواقعہ پیش نہ آئے۔یاد رہے کہ آج تک کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا خطاب اس طرح سے لایو نہیں دکھایا گیا ۔

Comments are closed.