حد بندی مکمل ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں انتخابات منعقد ہونگے ، وہاں جلد ہی وزیر اعلیٰ اور ممبران اسمبلی ہونگے / وزیر اعظم مودی

دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر اور لداخ میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا سنگ میل طے ، بیک ٹو ولیج پرگرام فائدہ مند ثابت

جموںکشمیر میں تعمیر و رقی میں اپنا کلیدی رول ادا کرنے کیلئے پنچوں اور سر پنچوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں

سرینگر/15اگست: جموں کشمیر میں حد بند ی کے اختتام کے ساتھ ہی انتخابات کا انعقاد ہوگا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم ہندنریندر مودی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر او ر لداخ کو دفعہ 370سے آزادی ملنے کا ایک سال مکمل ہوا ہے اور اس سال میں جموں کشمیر اور لداخ میں تعمیر و ترقی میں ایک اہم سنگ میل طے کیا گیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق 74ویں یوم آزادی کے موقعہ پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ہندنریندر مودی نے کہا کہ مرکزی علاقوں میں حد بندی کا عمل ختم ہوتے ہی جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کو دفعہ 370 سے آزادی حاصل ہوئے کا ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور یہ ایک سال نئی ترقی کے لئے ایک بہت اہم سنگ میل رہا ہے کیونکہ اس نے اس خطے کی خواتین اور دلتوں کو مہاجر بھائیوں کی زندگیوں کے وقار کے علاوہ ان کے بنیادی حقوق دیئے ہیں۔بیک ٹو ولیج پروگراموں کی ذکر کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ایسے پرگراموں سے سرکار کو ایک اچھا فائدہ حاصل ہوا اور انتظامیہ کے افسران کو موقعہ ملا ہے کہ گائوں گائوں جا کر لوگوں کے مسائل و مشکلات سنے جن کو بعد میں حل کر دیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ میں تہہ دل سے پنچوں اور سر پنچوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوںنے تعمیر و رقی میں اپنا کلیدی رول ادا کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت کی حقیقی طاقت منتخب بلدیاتی اداروں میں ہے۔ اور یہ فخر کی بات ہے کہ ان بلدیاتی اداروں کے عوامی نمائندے اپنی سرگرم شرکت اور فکر مندی سے جموں و کشمیر میں ترقیاتی عمل کو آگے پہنچایا دیا ۔ مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کا عمل سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جاری ہے۔ جیسے ہی حد بندی کا عمل ختم ہوگا ، مستقبل میں انتخابات ہوں گے تاکہ مرکزی سرزمین کی اپنی حکومت ہو ، جو عمل شروع کرے گی۔ مودی نے کہا ، ترقی کے کام نئے سرے سے ہو رہے ہیں۔مودی نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں ایوشمان بھارت اسکیم کا بخوبی استعمال کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لداخ کو مرکزی خطہ بنانے سے ہم نے وہاں کے عوام کی امنگوں کی قدر کرتے ہوئے ان کا دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا ہے۔

Comments are closed.