ہندوستان میں ایک یا دو نہیں، بلکہ تین ’کورونا ویکسین‘ پر ہو رہا ٹیسٹ: پی ایم مودی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتے کو کہا کہ ملک میں اس وقت ایک نہیں دو نہیں تین تین کورونا ویکسن ٹیسٹ کے مختلف مراحل میں ہیں اور جیسے ہی سائنس داںوں سے ہری جھنڈی ملے گی،ملک میں ان ویکسین کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے کی پوری تیاری ہے۔ پی ایم مودی نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کو لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ یہ بات بتائی۔

پی ایم مودی نے لال قلع کی فصیل سے کورونا ویکسین پر ہو رہی تیاریوں کے تعلق سے کہا کہ ’’جب کورونا کی بات آتی ہے ،ہر کسی کے دل میں سوال آتا ہے کہ ویکسین کب آئے گی۔میں ملک کے عوام کو ایک بات کہنا چاہوں گا کہ ہمارے ملک کے سائنس داں اور ان کی صلاحیت ایک رشی منی کی طرح لیباریٹری میں جی جان سے جٹی ہے ۔ملک کے سائنس داں بےحد محنت کررہے ہیں۔سخت مشقت کررہے ہیں۔‘‘

پی ایم مودی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے واضح کیا کہ ہندوستان میں ایک نہیں،دو نہیں، تین تین ویکسین ٹیسٹ کے الگ الگ مراحل میں ہیں۔جب سائنس داں ہری جھنڈی دیں گے،بڑے پیمانے پر ان کی تیاری ہوگی۔اس کے ساتھ ہی ویکسن ہر ریاست تک کم از کم وقت میں کیسے پہنچے،اس کا خاکہ بھی تیار ہے۔ یو این آئی

Comments are closed.