بھا رت اورپاکستان مسائل کو با ت چیت سے حل کر یں

دونوں ملکوں کے یوم آزادی پر آر پا ر لوگوں کو ہند پا ک دوستی منچ کی مبا رکبا د

آکاش امین بٹ

سری نگر /14اگست: ہند پا ک دوستی منچ نے پا کستان اور بھا رت کے یو م آزادی کے مو قعہ پر دونوں ملکوں کو مبا رکبا د دیتے ہو ئے اس با ت پر زور دیا ہے کہ دونوں پڑ وسی ممالک کو اپنے باہمی مسائل حل کر نے کی خاطر ایک مر تبہ پھر امن اور مذاکرات کا طریقہ ٔ کا ر اپنا نا چاہئے اور اس حوالے سے تا زہ پہل کر نی چاہئے ۔ہند پاک دوستی منچ اس حوالے سے ایک اعلا میہ جا ری کر تے ہوئے دونوں ملکوں کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے بھا رت اور پا کستان کی آزادی کے لئے بر طا نو ی سامراج کے خلاف لڑ تے ہوئے اپنی جا نوں کا نذرانہ پیش کیا۔منچ نے ان دس لا کھ لوگوں کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے تقسیم ہند کے وقت فر قہ وارانہ فسادات کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا دیں ۔انہوں نے ان لوگوں کے ساتھ بھی اظہ ار یکجہتی و ہمدر دی کیا ہے جنہیں تقسیم ہند کی وجہ سے اپنے گھر با ر اور جا ئیدادیں چھو ر کر آر پا ر ہجر ت کر نا پڑ ی۔پانچ نک ات پر مشتمل اعلا میہ میں ہند و پا ک دوستی منچ نے بھا رت اور پا کستان کے ما بین کشید ہ تعلقات پر تشویش کا اظہا ر کر تے ہوئے دونوں ملکوں کی لیڈر شپ سے گزارش کی ہے کہ وہ کو ئی بھی ایسا قدم نہ اٹھا ئیں جس کی وجہ سے خطہ میں کشید گی مزید بڑھ جا ئے ۔منچ نے دونوں ملکوں کی سر کا روں پر زور دیا ہے کہ وہ اس قسم کا ما حول پیدا کر یں جس سے جموں و کشمیر اور دیگر تصفیہ طلب مسائل کو پُر امن طر یقہ سے با ت چیت کے ذریعہ حل کیا جاسکے ۔منچ نے کہ اہے کہ دونوں ممالک کے پا س ایٹمی ہتھیا ر ہیں اور جنگ کی صورت میں خدا نخواستہ اگر کسی ایک نے بھی ایٹمی ہتھیا روں کا استعما ل کیا تو اس سے خطے میں چہا ر سُو تبا ہی پھیل سکتی ہے ۔منچ نے دونوں ملکوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ روڑ ،ریل ،ہوائی رابطوں پر عائد کی گئی پا بندیوں کو فو ری طو ر سے ہٹا ئیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجا رتی روابط کو بحال کیا جاسکے ۔ہند پا ک دوستی منچ نے اعلا میہ میں بھا رت کی مر کزی حکو مت کی جا نب سے گزشتہ برس جموں و کشمیر میں دفعہ 370اور35Aکو منسوخ کئے ج انے اور ریا ست کو دو مر کزی زیر انتظام علا قوں میں تقسیم کر نے کی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مر کزی حکو مت کو اس فیصلہ پر دوبا رہ نظر ثانی کر نی چاہئے ۔اس دوران یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلہ کے پز منظر میں جن لیڈران کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں فوری طور سے رہا کیا جا نا چاہئے اور جموںو کشمیر میں 4Gانٹر نیٹ کی فو ری بحالی عمل میں لا ئی جا نی چاہئے اور اس سلسلہ میں جموں و کشمیر کے لا کھوں طلبا ء کا مستقبل نظر میں رکھا جا نا چاہئے ۔منچ نے یہ بھی کہا ہے جموں و کشمیر کے لوگوں کو مین سٹریم میں لا نے کے لئے جموں وکشمیر کے لوگوں اور ان کے نما ئندوں کے ساتھ بھی با ت چیت کا عمل شروع کیا جا نا چاہئے ۔

Comments are closed.