گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں وحشی جانور نے کئی بچوں پر کیا حملہ

علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول

ریاض بٹ

سری نگر// کے پی ایس: وسطی ضلع گاندربل کے تولہ مولہ سنٹرل یونورسٹی علاقے میں اس وقت خوف ہراس کا ماحول پھیل گیا جب ایک وحشی جانور نے کئی بچوں پر حملہ کر کے ان کو زخمی کردیا اطلاعات کے مطابق آج شام کے وقت وحشی جانور سنٹرل یونورسٹی اور نیوکالونی تولہ مولہ میں اچانک نمودار ہوا اور کئی بچوں پر حملہ کر کے ان کو زخمی کیا جن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ جونہی یہ خبر علاقے میں پھیل گئی تو پورے علاقے لوگ وحشی جانور کو ڈھونڈنے لگے تاہم رات کے اندھیرے میں وہ بھاگ گیا علاقے کے لوگوں نے اس ضمن میں محکمہ وائلڈ لائف کے اعلی ٰ حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سے جلد ایک ٹیم علاقے کی طرف روانہ کرے تاکہ وہ اس وحشی جانور کو ڈھونڈ نکالے

Comments are closed.