ترال میں جیش کے دو بالائے زمین کارکن گرفتار، اسلحہ بھی بر آمد

بونیار اوڑی میں خصوصی کارورائی کے دوران 3پستول اور 15گرینیڈ بر آمد

سرینگر /14اگست: جنگجو مخالف کارورائیوں میں تیزی لاتے ہوئے جنوبی قصبہ ترال میںپولیس و فورسز نے جنگجوئوں کے دو بالائے زمین کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ ادھر اوڑی میں خصوصی کارورائی کے دوران فوج و فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران تین پستول اور 15گرینیڈ بر آمد کئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی قصبہ ترال میں فوج و فورسز اور پولیس نے ایک مشتر کہ کارورائی کے دوران جنگجوئوں کے دو بالائے زمین کارکنوں کا گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک خصوصی اطلاع ملنے کے بعد اونتی پورہ پولیس نے فوج کے 42آر آر اور سی آر پی ایف کے ہمراہ تلاشی کارروائی کے دوران ترال علاقے سے عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ دو بالائے زمین کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار کئے گئے کارکنوں کی شناخت ریاض احمد بٹ ساکنہ املر ترال اور محمد عمر تانترے ساکنہ آری پل ترال کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں گرفتار شد گان عسکریت پسندوں کی معاونت کر رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ افراد کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر فوج وپولیس نے بونیار اوڑی میںبھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اسلحہ کی موجوگی کی مصدیقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج و پولیس نے تلاشی کارورائی عمل میںلائی جس دوران انہوں نے تین پستول اور 15گرینیڈوں کے علاوہ دیگر اسلحہ بر آمد کر لیا ۔ پولیس نے اس معاملے میںکیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Comments are closed.