مہلک وبائی بیماری نے مزید 8افراد کی جان لی ، مہلوکین کی تعداد 520تک پہنچ گئی

540مریضوںکے کورنا ٹیسٹ مثبت آئیں ، مثبت معاملا ت کی تعداد27ہزار پار ہوئی ،640صحت یاب

نئے معاملات میں کشمیر سے 421اور جموں سے 119 ریکارڈ ،سرینگر میں آج بھی 108مثبت معاملات درج

سرینگر /14اگست: جموںکشمیر میں بھی کورنا وائرس کی وبائی بیماری سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو مزید 8افراد کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 520تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں جمعہ کے روز مزید 540معاملات مثبت سامنے آئے۔ جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد27ہزار پار کر گئی جبکہ سرینگر آج بھی مثبت معاملات میں اوپر رہا اور 108نئے مثبت معاملات سرینگر سے ریکارڈ کئے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ جمعہ کو 8مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد520تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو مزید آٹھ ہلاکتوں کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں کورنا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد520ہوگئی ہے جن میں کشمیر صوبے سے 481 اور جموں صوبے سے 39 شامل ہیں۔ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ادھر جموں کشمیر میں جمعہ کے روز مزید 540معاملات مثبت سامنے آئے۔ جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد27ہزار پار کر گئی جبکہ سرینگر آج بھی مثبت معاملات میں اوپر رہا اور 108نئے مثبت معاملات سرینگر سے ریکارڈ کئے گئے ۔ نئے معاملات میں کشمیر سے 421اور جموں سے 119 ریکارڈ کئے گئے جبکہ 640مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔

Comments are closed.