نوگام حملے میں جیش جنگجو ملوث ، شناخت کر لی گئی ہے ،جلد ہی ہلاک کیا جائے گا / آئی جی پی کشمیر
انتہائی سیکورٹی حصار کے بیچ نوگام بائی پاس سرینگر میں پولیس پارٹی پر مسلح جنگجوئوںکا حملہ
دو پولیس اہلکار ہلاک ،ایک شدید زخمی، حملے کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ ، علاقے میںتلاشی
سرینگر /14اگست: سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ 15اگست کی تقریبات سے کچھ گھنٹے قبل ہی جنگجوئوںنے سرینگر میںاپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے گلشن نگر نوگام بائی پاس کے قریب پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ پولیس اہلاک ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں عسکری تنظیم جیش محمد کے جنگجو ئوںکا ہاتھ ہے اور ان کی پہچان کی جا چکی ہے ۔ نوگام حملے کے بعد شہر سرینگر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کارروائیاںجاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جمعہ کی اعلیٰ صبح نوگام بائی پاس علاقے میں اس وقت گولیوں کی گن گرج سے سنسنی پھیل گئی جب مسلح جنگجوئوں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنا یا کر شدید فائرنگ کی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح جنگجوئوںنے نوگام بائی پاس کے قریب پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے جبکہ تیسرے کا علاج جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ پولیس اہلکارون کی شناخت اشفاق احمد اور فیاض احمد جبکہ زخمی اہلکار کی محمد اشرف کے طور پر ہوئی ہے۔جموںکشمیر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جنگجوئوں نے نوگام بائی پاس کے قریب پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے جبکہ تیسرے کا علاج جاری ہے۔حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن عمل میںلایا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی ۔ آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ اس حملے میں جو تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے انہیں علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم دو پولیس اہلکاروں نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڈ دیا۔حملہ کی جگہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ حملے میں عسکری تنظیم جیش محمد کے جنگجو ملوث ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت ہوگئی ہے اور انہیں جلد ہی ہلاک کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ سرینگر میں یہ حملے 15اگست کی تقریبات سے کچھ گھنٹے پہلے ہوا جس کے بعد سرینگر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس و فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ادھر پولیس ترجمان سے جاری بیان کے مطابق گلشن نگر نوگام سرینگر علاقے میں آج عسکریت پسندوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ناکہ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ اس حملے میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ البتہ زخمیوں میں دو جن کی شناخت فیاض احمد اور اشفاق ایوب IRP 20th Bn ازجاں ہوگئے پولیس نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔ علاقے کو گیر ے میں لیاگیا تاکہ دہشت گردوں کو پکڑا جائے۔ بعد میںان جاں بحق ہوئے پولیس اہلکاروں کی یاد میں خراج عقیدت و گل باری کی تقریب کا انعقاد آرمڈ پولیس کمپلکس ہمہامہ میں ہوئی جہاں پر اں شہید ہوئے پولیس اہلکاروں کو سیول اورپولیس آفیسران ڈی جی پی جمو ں و کشمیر شری دلباغ سنگھ آئی پی ایس آئی جی پی کشمیر شری وجے کمار آئی پی ایس کے علاوہ پولیس او ردیگر سیکو رٹی فورس سنیئر آفیسران کے علاوہ پولیس جوانوں نے ان کے میت پر عقیدت گل باری کی ۔
Comments are closed.