پونچھ میں 35 سالہ شخص بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جموں /14 اگست /کے پی ایس: جموں کے نار منکوٹ پونچھ علاقے میں 35 سالہ شخص بجلی کرنٹ لگ جانے سے جاں بحق ہوا ۔ذرایع کے مطابق مذکورہ شخص بجلی ترسیلی لائن کی مرمت کررہا تھا اس دوران بجلی کرنٹ لگ گئی جس سے وہ موقعہ پر ہی از جان ہوا ۔اس حادثہ کے بعد پولیس جائے وردات پر پہنچی اور قانونی لوازمات پورے کئے ۔اس سلسلے میں ایس ایچ او مہندار منظور کوہلی نے تصدیق کی کہ مذکورہ شخص بجلی کرنٹ لگنے سے ہی جاں بحق ہوا ہے۔

Comments are closed.