گاندربل کے متعدد علاقے پینے کے پانی سے محروم

محکمہ پی ایچ ای کی کارستانی ،عوامی حلقے نالاں

گاندربل /14اگست /ریاض بٹ:وسطی ضلع گاندربل کے متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگ پریشان حال ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ربتار، آٹکھورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں لوگ پانی۔کے ایک ایک بوند کےلئے ترس رہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ علاقوں کے لوگوں کو ان گرمیوں کے آیام میں بھی پینے کا پانی حاصل کرنے کیلئے دور دور چشموں پر جانا پڑتا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کےخلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ہم نے کئی بار اس بات کو متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا کہ ان کے علاقوں میں پینے کی پانی کی قلت ہے تاہم آج تک اس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقے کے لوگوں نے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر گاندربل سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ جلد سے جلد ان علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی بحال کرنے کے احکامات صادر کرے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے

Comments are closed.