سوپور میں جنگجووں کے دو سنگتی گرفتار/پولیس کا دعویٰ

سوپور/10اگست /کے پی ایس: سوپور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مشترکہ کاروائی کے دوران جنگجووں کے دوایسوسیٹس کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق 22آرآر،ایس او جی، سی آر پی ایف 179,،72بٹالین اور سوپور پولیس نے اطلاع موصول ہونے کے بعد دار پورہ بومئی میں چھاپہ ڈالا اور دوران چھاپہ جنگجووں کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا ۔پولیس کے مطابق ایک کی شناخت اشفاق احمد میر ولدغلام حسن میر ساکنہ گنڈبراٹ اور محمد شفیع بٹ ولدمرحوم محمد مقبول ساکنہ دار پورہ بومئی کے بطور ہوئی ۔ ان سے ایک ہینڈ گرنیڈ ،AK-47,اور 20راونڈ ان کی تحویل سے ضبط کئے گئے ۔بتایاجاتا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر/2020/63___7/25
زیردفعات18،23،38،39 یوپی ایل (P)کے تحت پولیس اسٹیشن بومئی میں کیس رجسٹر کیا گیااور مزید تحقیقات شروع کی گئی

Comments are closed.