گاندربل میں منی بس پلٹنے سے ایک درجن مسافر مضروب؛خصوصی علاج ومعالجہ کےلئے اسپتال منتقل

گاندربل /10اگست/ریاض بٹ:وسطی ضلع گاندربل میں اس وقت ایک سڑک حادثہ پیش آیا جب کنگن سے گاندربل کی طرف جانے والی منی پلٹ گئی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بانڈی باغ کے بدرہ کنڈ شاہراہ کے مقام پر ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ منی بس زیر نمبر JK01E-8715 گاندربل کی طرف جارہی تھی جونہی گاڑی بدر کنڈ پہنچ گئی تو اچانک گاڑی پلٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے اور زخمیوں کو زخمی حالت میں علاج معالجہ کیلئے فوری طور ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل منتقل کیا گیا۔جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے

Comments are closed.