سرینگر /9 اگست / کے این ٹی/ / وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بی جے پی کارکن پر حملے کے گھنٹوں بعد ضلع میں پارٹی کے چار کارکنوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔کشمیرنیوز ٹرسٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انچارج آفس سکریٹری برائے بڈگام نے چار کارکنوں کے ہمراہ اپنے آپکو پارٹی سے علحیدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل کردہ خطوط میں لکھا گیا ہے کہ تمام چار ورکران پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔واضع رہے کہ اتوار کی صبح مشتبہ عسکریت پسندوں نے ریلوے اسٹیشن کے قریب بی جے پی کارکن عبد الحمید نجار ولد جمال نجار ساکن آرمپورہ پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ کہیں سفر کررہا تھا،تاہم اس کو بعد میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت کشیدہ بتائی جاتی ہے۔دریں اثنا ، جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی درخواست کی ہے کہ وہ ہر ضلع میں پارٹی رہنماؤں کے لئے محفوظ رہائش کے قیام کا انتظام عمل میں لایئں،جبکہ پارٹی سے وابستہ کارکنوں اور لیڈران کی سیکورٹی میں اضافہ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.