پلوامہ میں نوجوانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ؛دربگام پلوامہ میں شبانہ چھاپوں کے دوران دو مزید نوجوان گرفتار

سرینگر/08اگست:جنوبی ضلع پلوامہ میںنوجوانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران دربگام علاقے سے مزید دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔ ادھر نوجوانوں کی گرفتاری پر مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع پلوامہ میںنوجوانوں کے خلاف شبانہ چھاپہ مار کارورائیوںکا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فورسز کی بھاری جمعیت نے گزشتہ شب ضلع کے دربگام علاقے میں چھاپے ڈالیں جس دوران دو نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق فورسز کی بھاری نفری دوران شب علاقے میںنمودار ہوئی جنہوں نے کئی مکانوں میں تلاشی کارروائی عمل میںلائی اور اس دوران دو نوجوانوں جن کی شناخت رفعقت منظور اور شاہد احمد کے بطور ہوئی کو گرفتار کرکے اپنا ساتھ لیا ۔ عین شاہدین کے مطابق اگرچہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کے اہل خانوں نے مزاحمت بھی کی تاہم فورسز اہلکار دونوں نوجوانوں کو اپنے ساتھ لینے میںکامیاب ہو گئے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس سے قبل ہی علاقے میں شبانہ چھاپوں کے دوران کئی نوجوانوں کی گرفتاری عمل میںلائی گئی جن پر الزام عائد ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میںملوث ہے ۔ مقامی لوگوں نے نوجوانوں کی گرفتاری پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان تمام نوجوانوں کی جلد از جلد رہائی عمل میںلائی جائے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.