سرینگر/08اگست: جنوبی ضلع کولگام میں حزب جنگجو کے ہمراہ گرفتار کئے گئے پولیس کے ڈی ایس پی کیس معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے سنیچروار کے روز سرینگر کے کئی علاقوں میں چھاپہ مار کر تلاشی کارورائیاں عمل میںلائی ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس کے معطل شدہ ڈی ایس پی دویندر سنگھ کیس معاملے میں این آئی اے نے سرینگر میں چھاپے ڈالیں ۔ اطلاعات کے مطابق این آئی اے ٹیم نے پولیس و فورسز کی موجودگی میں سنیچروار کی صبح سرینگر میں مشہور تاجر ساحل زرو کی نگین میں واقع رہائش گاہ پر ہفتہ کو چھاپہ مارا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے سنیچر کی صبح ساحل زرو کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر پورے گھر کی تلاشی لی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ چھاپہ عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کرنے کے معاملے سے جڑا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کیس کے سلسلے میں این آئی اے نے دیگر کئی مقامات پر بھی چھاپے ڈالیں اور وہاں تلاشی عمل عمل میںلائی گئی تاہم اس بارے میں کوئی اطلاعار موصول نہیںہوئی کہ این آئی اے نے تلاشی کارروائیوں کے دوران کچھ ضبط کر لیا یا نہیں ۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں پولیس نے معطل کیے گئے ڈی وائی ایس پی دیویندر سنگھ کو حزب المجاہدین کمانڈر نوید بابو کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات بھی این آئی اے کو سونپی گئی اور اس وقت دیوندر سنگھ، نوید بابو اور ان کے ایک اور ساتھی عرفان احمد جیل میں ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.