کورنا وائرس سے اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ، مزید پانچ افراد از جاں

جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 458تک پہنچ گئی ،سرینگر میں مثبت معاملات 6ہزار تک پہنچ گئے

سنیچر وار کو مزید 463معاملات مثبت ،جبکہ 449افراد صحت یاب ، سرینگر میں 178نئے معاملات درج

سرینگر/08اگست: جموں کشمیر میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ سنیچروار کو مزید پانچ افراد کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 458تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں سنیچروار کو مزید 463معاملات مثبت سامنے آئیں جبکہ 449افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ادھر سرینگر مسلسل مثبت کیسوں اور اموات میں سر فہرست ہے اور سنیچروار کو بھی سرینگر میں 178افراد کے ٹیسٹ مثبت آئیں ۔جس کے ساتھ ہی سرینگر میں مثبت معاملات کی تعداد 6ہزار تک پہنچ گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اورسنیچروار کو مزید پانچ مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد458تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق جموں کشمیر سنیچروار کے روز پانچ ہلاکتیں ریکارڈ کی گی۔حکام کے مطابق5 افراد آج از جان ہوگئے ،ان میںمالو پورہ پلوامہ کی ایک55سالہ خاتون،پنزگام کپوارہ کے ایک60سالہ شہری،نٹی پورہ کی ایک50سالہ خاتون،زالورہ سوپوراور ہندوارہ کے ایک50سالہ شہری کی اموات شامل ہیں۔کورونا وائرس سے ابھی تک سب سے زیادہ 148اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔ اس کے بعد ضلع بارہمولہ کا نمبر آتا ہے جہاں 78افراد کورونا سے از جان ہوگئے۔بڈگام ضلع میں34،اننت ناگ میں30،کولگام میں29،پلوامہ میں29،شوپیان میں24 اورکپوارہ ضلع میں23 اموات ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں سنیچروارکو مزید پانچ فراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح کورونا ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ جاری ہے اور ان کی مجموعی تعداد458تک پہنچ گئی ہے۔ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ادھر جموں کشمیر میں سنیچروار کو مزید 463معاملات مثبت سامنے آئیں جبکہ 449افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ادھر سرینگر مسلسل مثبت کیسوں اور اموات میں سر فہرست ہے اور سنیچروار کو بھی سرینگر میں 178افراد کے ٹیسٹ مثبت آئیں ۔جس کے ساتھ ہی سرینگر میں مثبت معاملات کی تعداد 6ہزار تک پہنچ گئی جبکہ اس کے بعد دو ہزار کے ساتھ بارہمولہ کا دوسرا نمبر ہے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.