پلوامہ میں نوجوان کی نعش رمشی نالہ سے برآمد

ْپلوامہ/8اگست/کے پی ایس :جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ کے چیوا کلان میں رمشی نالہ سے ایک نوجوان کی نعش برآمد کی گئی۔ذرایع کے مطابق مقامی لوگوں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو مطلع کیا اور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے بھر پور تعاون سے نوجوان کی نعش کونالہ رمشی سے برآمد کیا۔ نواجوان کی شناخت شبیر احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکنہ عشمندرپلوامہ کے بطورہوئی ۔پولیس ذرایع کے مطابق معاملہ کے حوالے سے باضابطہ طور کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کی گئی

Comments are closed.