معروف ماہر تعلیم آغا اشرف علی انتقال کرگئے؛ادبی اور سماجی حلقوں کا اظہار رنج وغم
سرینگر /8اگست /کے پی ایس:وادی کشمیر کے معروف ماہر تعلیم اور سماجی کارکن آغا اشرف علی آج مورخہ 8اگست سنیچروار کو اس دار فانی سے رحلت کرکے خالق حقیقی سے جاملے ۔مرحوم کے انتقال پر وادی کی ادبی انجمنوں ،سماجی تنظیموں اور صحافتی برادری نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی قابلیت اور درس وتدریس سےہزاروں طالب علم ان کے زانائے تلمذ میں رہ کر مسفید ہوئے ہیں جبکہ مرحوم نے سماجی اور ادبی حلقوں میں بہترین کارنامے انجام دئے ہیں۔ ان کے کارنامے اورطریقہ تعلیم وتعلم نئی نسل۔کےلئے بطور مشعل راہ ثابت ہونگے ۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا کرے ۔آمین
Comments are closed.