مجید شیری
بارہمولہ /8اگست: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی بیشتر سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہیں ۔جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور حادثات ہونے کے خطرات لاحق ہیں ۔نمائندے کے مطابق علاقہ اوڑی اور رفیع آباد کی بیشتر سڑکوں بشمول بونیار،زمزم پورہ اور ڈنگی وچھہ سے حمام مرکوٹ کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے ان سڑکوں میں ایسے کھڈ اور خندق ہوئے ہیں جس سے ہروقت حادثہ پیش آنے کا خطرہ لاحق ہے اور لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا متعلقہ محکموں کی عدم توجہی سے فنڈس واگذار ہونے کے باوجود بھی متذکرہ سڑکیں ویران ہیں ۔اس سلسلے میں لوگوں کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ مذکورہ سڑکوں کی تجدیدومرمت پر برقی رفتار سے کام شروع کیا جائے جس سے عوام کے مشکلات کا ازلہ۔ہوسکے
Comments are closed.