کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ، سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید سات افراد جاں بحق

جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 453تک پہنچ گئی ،اموات اور کیسوں میں سرینگر کا نمبر سر فہرست

جمعہ کو مزید 473افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت ، 510افراد صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت

سرینگر/07اگست: جموں کشمیر میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ جمعہ کو سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید سات افراد کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 453تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں جمعہ کو مزید 473معاملات مثبت سامنے آئیں جبکہ 510افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ادھر سرینگر مسلسل مثبت کیسوں اور اموات میں سر فہرست ہے اور جمعہ کو بھی سرینگر میں 123افراد کے ٹیسٹ مثبت آئیں ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اورجمعہ کو مزید سات مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد453تک پہنچ گئی ہے۔جمعہ کے روز جو ہلاکتیں ہوئی ان میںسی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے ۔ حکام کے مطابق جموں کشمیر جمعہ کے روز سات ہلاکتیں ریکارڈ کی گی۔حکام کے مطابق7 افراد آج از جان ہوگئے اْن میں سوپور کی ایک60 سالہ خاتون، اونتی پورہ کا ایک55سالہ شہری،سرنل اننت ناگ کی ایک65سالہ خاتون،حول سرینگر کا ایک32سالہ شہری،ایچ ایم ٹی سرینگر کا ایک60سالہ شہری،ڈلگیٹ سرینگر کی ایک65سالہ خاتون اور حول سرینگر کا65سالہ شہری شامل ہیں۔حکام کے مطابق یہ افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔ حکام کے مطابق جموں کشمیر میں جمعہ کو مزید سات فراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح کورونا ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ جاری ہے اور ان کی مجموعی تعداد453تک پہنچ گئی ہے۔ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ اسی دوران جموں کشمیر میں جمعہ کو مزید 473افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد 24ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ جمعہ کو 510مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو بھی رخصت کئے گئے ۔ادھر سرینگر ضلع میں جمعہ کو مزید 123افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے اور اس کے ساتھ ہی شہر سرینگر میں 5822مثبت معاملات ہے ۔ جبکہ اس کے بعد دو ہزار کے ساتھ بارہمولہ کا دوسرا نمبر ہے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.