کشمیر بھر میں طالب علموں کی طرف سے احتجاج

سوپور،ماگام،اننت ناگ،لنگیٹ میں طالب علموں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں

سرینگر: وادی بھر کے کئی علاقوں میں طالب علموں نے آج احتجاج کیا۔اس دوران
سوپور،ماگام،اننت ناگ،لنگیٹ میں طالب علموں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔طالب علم وادی میں سیکورٹی فورسز کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ ہائر سیکنڈری اسکول سوپور کے طالب علموں احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز پر پتھراو کیا۔جس سے احتجاجیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز اہلکار اسکول کے گیٹ پر تعینات تھے۔اس دوران طلباء نے آزاد ی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔اس دوران ڈگری کالج سوپور کے طلباء بھی احتجاج میں شامل ہوگئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراوشروع کیا۔پولیس نے احتجاجیوں کو تتر بتر کرنے ک لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ادھربڈگام کے ماگام علاقے میں بھی اسکولی طلباء نے ہاہر اسکینڈری اسکول میں سی آر پی ایف کی طرف سے طالب علموں کو گرفتار کرنے کئے خلاف احتجاج کیا۔اس دوران جھڑپوں میں متعدد احتجاجیوں کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئیں۔لنگیٹ کپوارہ میں بھی طالب علم احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھڑ گئے۔ سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو تتر بتر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔اس دوان دکانداروں اور دیگر تمام کاروباری ادارے بنداور سڑکوں سے ٹریفک کی معطل رہا ۔اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں فوج کی طرف سے طالب علموں کی مارپیٹ کے خلاف طلباء نے احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق ویری ناگ میں فوج نے مسافر بس کو روکرمسافروں سے شناختی کارڑچھین کر اور متعدد طالب علموں کی مارپیٹ کی ۔جس کے خلاف طالب علموں نے احتجاج بلند کیا۔

Comments are closed.