سرینگر/ 24جولائی/سی این آئی// راجوری میں ایک دوشیزہ کی موت پُراسرار حالت میں ہوئی ہے جس کے نتیجے میں علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے جبکہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق راجوری کے اگریتی نامی گائوں سے تعلق رکھنے والی بارہویں جماعت کی طالبہ جس کی عمر قریب 17سے 18برس بتائی جاتی ہے کو آج اپنے گھر میں پُر اسرار طور پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کے بعد اہلخانہ نے لڑکی کو فوری طور پر اس کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ لڑکی کی پُراسرار طریقے سے موت پر علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور لوگ جوق در جوق مہلوک لڑکی کے گھر پہنچ گئے ۔ ادھر پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی کی موت کس وجہ سے ہوئی ہے فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے اور لڑکی کی موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے طبی مدد حاصل کرلی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.