سرینگر/ 24جولائی:جنوبی ضلع کولگام میں رات کی تاریکی میں اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ایک نقب زن کو موقعہ پر ہی دبوچ لیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے کولگام سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ نقب زنوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو جموں کشمیر بینک برانچ یاری پورہ کولگام کے اے ٹی ایم میشن پر دھائوا بول کر اس کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان نقب زنوں کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے موقعہ پر ہی ایک نقب زن کو دبوچ کر اس کی گرفتاری عمل میںلائی جبکہ اس کے قبضے سے نقلی پستول بر آمد کر لی گئی ہے ۔ گرفتار کئے گئے نوجوان کی شناخت ثاقب رشید گنائی ولد عبد الرشید گنائی ساکنہ یاری پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی بروقت کارورائی سے یاری پورہ کولگام علاقے میں اے ٹی ایم میشن کو لوٹنے سے بچایا لیا گیا جبکہ اس معاملے میں ایک چور کو موقعہ پر ہی گرفتار کر لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کیس درج کرکے گرفتار نقب زن سے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے اور جلد ہی اس کے ساتھیوں کو بھی جلد ہی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.