پنجورہ شوپیان میں پانی کو لیکر دو گروہوں میںپانی پت کی جنگ

تصادم آرائی کو کو ختم کرنے کیلئے پولیس کو ٹیر گیس شلنگ کا استعمال کرنا پڑا

سرینگر/23جولائی: جنوبی ضلع شوپیان کے پنجورہ علاقے میں پانی کے تنازعہ کو لیکر دو دیہات میں آپسی تصادم کو ختم کرنے کیلئے پولیس کو ٹیر گیس شلنگ کا استعما ل کرنا پڑا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے شوپیان سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پنجورہ شوپیان میں دو علاقوں میں پانی کے تنازعہ پر تصادم آرائی کو ختم کرنے کیلئے پولیس نے ٹیر گیس کا استعمال کیا ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجورہ کے شاخساز محلہ کے لوگ کچھ عرصہ سے پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں جس کے بعد انہوںنے محکمہ جل شکتی سے معاملہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے پاپئیں بچھائی جائے ۔ عین شاہدین کے مطابق جمعرات کو محکمہ کا ٹکینکل اسٹاف علاقے میں کام کر رہا تھا جس دوران آس پاس کے علاقوں کے لوگوں نے ان کے کام پر اعتراض جتایا اور انہیںکام کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ جس دوران دونوں علاقوں کے لوگوں میں پہلے تو تو میں میںہوئی اور بعد میں وہ اس نے جھگڑے کی شکل اختیار کی ۔جس کے بعد پولیس نے جائے وارات پر پہنچ کر حالات کو قابو میںکرنے اور دونو ں گروہوں کا جھگڑا ختم کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کا استعمال کیا جس کے بعد دونوں علاقے کے لوگ مشتعل ہوئے ۔ اور علاقے میں حالات معمول پر آئیں۔

Comments are closed.