سرینگر/23جولائی: ہند پاک کشیدگی کے بیچ جمعرات کو مسلسل سرحدوں پر تنائو کا ماحول دیکھنے کو ملا اور نصف درجن سیکٹروں میں ایک مرتبہ پھر دونوں ممالک کے افواج نے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شلنگ اور گولی باری کی جس کے نتیجے میںکپواڑہ سیکٹر میں ایک خاتون زخمی ہو ئی جبکہ کئی دھانچوںکو نقصان پہنچ گیا ۔ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو عام شہری زخمی ہو ئے۔ سرحدوں پر آر پار جاری گولی باری اور شلنگ کے باعث سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلا ہے جبکہ دونوں اطراف سے الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین سرحدوں پرکشیدگی برقرار ہے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو کپواڑہ کے ٹنگڈار ، پونچھ اور راجوری سیکٹروں میں بھارتی چوکیوںکو نشانہ بنا کر جدید ہتھیار سے فائرنگ کی جس کا بھر پور انداز میںجواب دیا گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی چوکیوں کا نشانہ بنایا جبکہ کئی ایک شل آبادی والے علاقوں میں بھی آ گر ئے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق فوج نے پاکستانی گولی باری کا بھر پور انداز میں جواب دیا ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں بھی پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوںکو شنانہ بنا کر شدید شلنگ کی جس میںکئی ایک شل آبادی والے علاقوں میں آ گرے جس کے نتیجے میں ایک خاتو ن زخمی ہو ئی جس کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں کئی ڈھانچوں کو نقصان ہو گیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایاجب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.