سرینگر/22جولائی: منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے اننت ناگ پولیس نے ایک منشیات ڈیلر کو ہیروین سمیت گرفتار کیا۔ادھر سرینگر میں بھی منشیات اور سماجی برائیوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے سرینگرپولیس نے ایک منشیات فروش اور گیارہ قمار بازوں کو کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ سی این آئی کے مطابق اننت ناگ پولیس نے منشیات کا قلع قلع اور تمام طرح کے سماجی بدعات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر ایس ڈی پی او کوکرناگ نے ایس ایچ او لارنو کے ہمراہ ریڈ کے دوان 500 گرام ہیروین جیسی شاعہ برآمد کرکے ضبط کی ، متذکرہ کھیپ کو ایک منشیات فروش نے میر بازار سے لایا ہے جوکہ محکمہ ہلتھ میں بحثیت ملازم کام کررہا ہے مذکورہ شخص بدہاڈ لارنو ڈسڑکٹ اننت ناگ کا رہایشی ہے کو پولیس نے گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔۔ پولیس نے اس سلسلے میںپولیس اسٹیشن لارنو اننت ناگ میں ایف ائی ار زیر نمبر 49/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا ۔ اس سلسلے میں مذید تحقیقات جاری ہے۔ اسی دوران ایس ایس پی سرینگر کی ہدایات پر سرینگر پولیس نے منشیات کا قلع قلع اور تمام طرح کے سماجی بدعات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس پوسٹ بمنہ سرینگر کی پولیس پارٹی نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکر اس کی تلاشی لی ، دوران تلاشی اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ چرس برآمد کرکے ضبط کیا ۔ اس کی شناخت جاوید احمد خان عرف جاوید جٹھاولد غلام حسن خان ساکن ہوسنگ کالونی بمنہ سرینگر کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں ایف ائی آر زیر نمبر 145/2020 متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مذید تحقیقات شروع کی ۔اسی دوران سرینگرپولیس نے سماجی برائیوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ایس پی اور ایس ڈی پی اوحضرت بل کی زیر نگرامی میں ایس ایچ او زکورہ کی سربرائی میںپولیس پارٹی نے پٹھان کالونی زکورہ میںقماربازوں کے آڈے پر چھاپہ مار کر 11 قماربازوں کو گرفتار کیا ۔ ان کے قبضے سے تاش کے پتے اور داو پر لگائی گئی نقدی رقم / 1184495کو ضبط کر لیا ۔ تھانہ پولیس زکورہ سرینگر نے اس سلسلے میں ایف ائی ار زیر نمبری 68/20 متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا ۔ اس سلسلے میں مذید تفتیش جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.