سرحدی کشیدگی امن کیلئے باعث خطرہ ، تمام تنازعات کا حل چاپتے ہیں / ایس جے شنکر

بھارت عالمی سطح پر امن اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار

سرینگر/22جولائی: سرحدوں پر جاری کشیدگی کے بیچ مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے و ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ امن کا جواب امن سے ملے گا تو بات آگے بڑھے گی کیونکہ بقول انکے کشیدگی کے ماحول میں امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جب عالمی دنیا کورنا وائرس کی بیماری سے لڑ رہے تو ہمارے پڑوسی ممالک بھارت کے خلاف سازشوں میںمصروف ہے ۔پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان اور چین کے ساتھ پرامن تعلقات کو ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر امن اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔کرنٹ نیو آف انڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ایک نجی چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرحدوں پر تازہ کشیدگی کو بات چیت کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے جے شنکر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جب سرحدوں پر گولے گرتے ہوں تو میز پر نتیجہ خیز مذاکرات کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت وبائی بیماری کو سامنا ہے اور دنیا بھر کے ممالک اس سے لڑنے کیلئے کام کر رہے ہیں تاہم اس وقت بھی پاکستان سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھا ہوا ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنا یا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہوگا تاہم امن مذاکرات کیلئے ماحول تیار کیا جاسکے۔پاکستانی قیادت کے ساتھ بہتر تعلقات کو بھی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان پر امن فضا میں مذاکرات ہوں اور ان مزاکرات کے ذریعے ہم تصفیہ طلب مسائل کے نتائج تک پہنچ سکیں۔انہوں نے نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین بھی ہیں جن کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر صاف کردیا ہے کہ اس کی سرزمین سے بھارت مخالف دہشت گردی کو بند کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان کو اقدامات اٹھانے ہی ہونگے۔

Comments are closed.