کورنا وائرس کیسوں میں اضافہ ، بانڈی پورہ کو چھوڑ کر وادی کے دیگر اضلاع میں لاک ڈائون دوبارہ نافذ / حکام

سخت ترین بندشوں کا نفاذ 27جولائی کی صبح تک رہے گا، نرمی کا فیصلہ صورتحال کو مد نظر ہی لیا جا سکتا ہے

سرینگر/22جولائی: وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسو ں میںہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ نے ضلع بانڈی پورہ کو چھوڑ کر دیگر تمام اضلاع میں آج سے سخت لاک ڈائون عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 27جولائی تک رہے گا ۔ اس سلسلے میں تمام ریڈ زونوں میں پابندیاں سختی سے عائد رہے گی جبکہ بندشوں میں نرمی کا فیصلہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی لیا جا سکتا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں سے کورنا وائرس کے کیسوں میں اوچھال اور بڑھتے اموات کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ نے آج شام سے وادی کشمیر میں لاک ڈائون سختی سے نفاذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ پابندیاں آج شام ہی سے نافذ العمل ہونگی اور ان کانفاذ27جولائی تک رہے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پابندیوں کا نفاذ وادی کشمیر کے سبھی ریڈ زون اضلاع میں ہوگا۔مذکورہ ذرائع کے مطابق28جولائی کو پابندیوں کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے سلسلے میں فیصلہ ساری صورتحال کا جائزہ لینے کی بنا پر لیا جائے گا۔اس سلسلے میں ڈی آئی پی آر کی سماجی وئب سایٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میںلکھا گیا ہے کہ ضلع بانڈی پورہ کو چھوڑ کر وادی کے دیگر تمام ریدزون میںلاک ڈائون آج شام سے 27جولائی کی صبح 6بجے تک نافذ العمل رہے گا ۔ ٹویٹ میںمزید لکھا گیا کہ ایگری کلچر اور ہارٹیکلچر اور دیگر تعمیراتی سرگرمیاں ڈی ایم آر آر گائیڈ لائنز کے مطابق جاری رہے گی جبکہ ضروری اشیاء سے بھری گاڑیوں کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیںہو گی ۔ خیال رہے کہ لاک ڈائون میں نرمی کا عمل شروع ہونے کے بعد سے وادی کشمیر میں کورونا میں مبتلاء ہونے کے کیسوں میں خوفناک اضافہ ہواہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔اس دوران کورونا سے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا یہاں تک کہ یہ تعداد270تک پہنچ گئی۔

Comments are closed.