غذائی اجناس حاصل کرنے کے لئے صارفین فیلڈ سٹاف کوآدھارکارڈفراہم کرے /اعجاز خان
شہرسرینگر میں چار جگہوں پرہی قربانی کے جانوروں کی منڈیاں قا ئم کی جائے
سرینگر/22جولائی: آدھار کارڈ کو غذائی اجناس حاصل کرنے کے لئے لازمی قرار دیتے ہوے سی اے پی ڈی ایمپلائزایسو سی ایشن کے پریذیدنٹ نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ امورصارفین عوای تقسم کاری محکمہ کے فیلڈ سٹاف کے ساتھ تعاون کرے اوروانہیں اپنا آدھار کارڈ فراہم کرے سرکار کوچاہئے کہ وہ جن صارفین کے پاس آدھار کارڈ نہیں بھوت لیول ورکروں اور آدھاربنانے والے عملے کوراشن گھاٹوں پر تعینات کرے تا کہ لوگوں کوراشن کارڈ بنانے میں پریشانیوں کاسامنا ناکرنا پڑے ۔اے پی آئی کوارسال کئے گے ایک بیان میں سی اے پی ڈی ایمپلائز پریذیڈنٹ اعجاز احمدخان نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ غذائی اجناس حاصل کرنے کے لئے امورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کے فیلڈ سٹاف کوتنگ طلب کرنے کے بجاے اپناآدھارکارڈفراہم کرے تا کہ انہیں غذائی اجناس وقت پرمل سکے اور ان کی رجسٹریشن ہوسکے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیاکی گائڈ لائن کے مطابق راشن کارڈ کے لئے آدھار کارڈلاامی ہے لہذا صارفین عدالت عظمی کی ہدایت پرمن و عن عمل کرے ۔بیان میں مذیدکہاگیاہے کہ سرکار کوچاہے کہ وہ بھوت لیول رکروں آدھار کارڈ ببانے والے ملازموں کوراشن گھاٹوں پرتعینا ت کرے تاکہ جن صارفین کے پاس آدھارکارڈنہیں ہے وہ آدھار کارڈ بناسکے اور انہیں آن لائن غذائی اجناس حاصل کرنے میں مشکلوں کاسامناناکرنا پڑے ۔سی اے پی ڈی کے پریذینڈ نٹ نے امورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کی جانب سے قربانی کے جانوروں کاقیمت مقررکرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں چارجگہوں پرقربانی کے جانوروں کی منڈیا قائم کی جائے تا کہ ناجائز منافہ خوری کوناکام بنایاجاسکے اورسماجی دوری کویقینی بنایا جاسکے گلی گلی کوچوں کوچوں میں جو منڈیاں قا ئم کی گئی ہے ان سے جہاں ناجائز منافہ خوری کوتقویت مل رہی ہے وہی وبائی بیماری پھیلنے کے خطرات بھی بڑھتے جارہے ہیں شہرسرینگر کی طرح دوسرے اضلاع میں بھی ڈپٹی کمشنر اور عوامی تقسیم کاری محکمہ سے وابستہ افسران مخصوص جگہوں پر قربانی کے جانوروں کی منڈیاں قا ئم کرے تاکہ لوگوںکوسہولیت مل سکے اور قربانی کے جانوروں کی جوقیمت سرکار نے مقررکی ہے اس پرعمل درآمدہوسکے ۔
Comments are closed.