لاک ڈاﺅن کی واپسی کا نواں دن ، شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں ہر سو سناٹا
سرینگر/ 21جولائی: لاک ڈاﺅن کی واپسی کے بیچ جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ہے اور منگل کو سرینگر کے تین رہائشیوں سمیت سات مزید افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اموات کی تعداد 263تک پہنچ گئیں ہے ۔ ادھر کورنا کیسوں کے اضافہ کے بیچ لاک ڈاﺅن کے نویںدن بھی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں معمول کی زندگی مکمل طور متاثر رہی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اور منگل کو مزید سات افراد کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 263تک پہنچ گئی ہے ۔منگل کی صبح شمالی کشمیرمیں بارہمولہ ضلع کے پٹن سے تعلق رکھنے والا ایک96سالہ شہری جاں بحق ہو گیا مذکورہ شہری جو کئی امراض میں مبتلاءتھا سی ڈی اسپتال میں انتقال کرگیاجس کے بعد للبازار سرینگر ، پلوامہ اور میر بازار کولگام سے تعلق رکھنے والے مزید تین مریض اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئے ۔ جاں بحق ہونے والے تین افراد میں لالبازار سرینگر،پاریگام پلوامہ اور میر بازار کولگام کے شہری شامل ہیں۔لالبازار کے شہری کی عمر70سال،پلوامہ کے43سال جبکہ میر بازار کے شہری کی عمر50سال تھی۔جبکہ اس کے بعد سرینگر کے پرے پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک اور شہری ایس ایم ایچ ایس سرینگر میں چل بسا ، مذکورہ شہری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کو 18جولائی کو اسپتال میں نمونے میں مبتلا ہونے کے بعد علاج و معالجہ کیلئے داخل کر ایا گیا تھا جس کے بعد مہلوک شہری کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا اور آج صبح وہ اسپتال میں زندگی کی جنگ ہا ر گیا ۔ دن کی چھٹی ہلاکت سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میںہی ہوئی جس دوران سرینگر کے فاتحہ کدل علاقے سے تعلق رکھنے والے 54سالہ شہری کی ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک شہری کو مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے بعد 20جولائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جس دوران اسکا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا اور بعد میں آج صبح اس کی موت واقع ہوئی ۔ جبکہ بارہمولہ کے ڈانگر پورہ سوپو ر علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں چل بسی ۔وادی کشمیر میں منگل کو مزید سات ہلاکتوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد263پہنچ گئیں ہے ۔وادی کشمیر میں کورونا کی وجہ سے243جبکہ صوبہ جموں میں20اموات ہوئی ہیں۔وادی میں سب سے زیادہ یعنی66اموات سرینگر ضلع میں ہوئی ہیں۔ دھر لاک ڈاﺅن کے نویں روز بھی وادی میں معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ لاک ڈاﺅن کی واپسی کے نویںروز بھی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بند کے باعث معمول کی زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔شہر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں بندشیں عائد رہی جبکہ کئی ایک علاقوں کا مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا اور کسی کو بھی آنے یا جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی ۔ منگل کے روز بندشوں اور بند کے نتیجے میں شہر خاص کے حساس علاقوں میں اہم سڑکوں اور چوراہوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا جبکہ گاڑیوں کی اوجہی پر مکمل روک دی گئی تھی تاہم سیول لائیز علاقوں میں نجی ٹرانسپورٹ چلتا نظر آیا ۔ سٹی رپورٹر کے مطابق سرینگر کے متعدد علاقوں میں صبح ہی سخت ترین بندشیں عمل میں لائی گئی تھی جس دوران شہر میں جابجا سڑکوں کو سیل کردیا گیا تھا اور پولیس اور سی آر پی ایف کے اضافی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا جس دوران پبلک ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔شہر میں داخل ہونے والے راستوں کو صبح سے ہی سیل کردیا گیا تھا اور شہر کی طرف آنے والی گاڑیوں کو روک دیا گیا۔شہر میںلوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں تھی۔
Comments are closed.