سرینگر/ 21جولائی: نقلی پستول کی نوک پر بینک برانچ لوٹنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کپواڑہ پولیس نے دو افراد کی گرفتاری عمل میںلائی اور ان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں کپواڑہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے نطنوسہ علاقے میں پولیس نے منگل کو اس وقت گرمین بینک برانچ کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنائی جب دو افراد نے بچوں کیلئے کھیلنے والی پستول کی نوک پر برانچ کو لوٹنے کی کوشش کی گئی ۔ اس موقعہ پر متحرک پولیس اہلکاروں نے ان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دونوں کی گرفتاری عمل میںلائی جبکہ ان سے نقلی پستول بھی بر آمد کر لی گئی ۔ گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت جاوید احمد میر ولد رحیم میر اور عاشق حسین وانی ولد محمد احسن وانی ساکنان کلنگام کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کی گرفتاری عمل میں لاکر کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفصیلات اس معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی فراہم کیا جائے گی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.