منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز؛بانڈی پورہ مےںبھنگ کی کاشت تباہ

سرینگر/ 21جولائی: منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے بانڈی پورہ پولےس نے محکمہ ایکسائز کے آفیسران کے ہمراہ بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا ۔سی این آئی کے مطابق بانڈی پورہ پولےس نے منشےات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی او سمبل اور ایس ایچ او سمبل کی نگرانی میں بانڈی پورہ پولیس نے محکمہ ایکسائز کے آفیسران کے ہمراہ رکھ شلوت ، وانگی پورہ سمبل اور ملحقہ علاقے میں پھےلی بھنگ کی کاشت تباہ کی ۔ پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔منشےات کے خلاف اونتی پورہ پولےس کی کاروائی کی کافی سراہانہ کی گئی ہے۔

Comments are closed.