سوچھ بھارت مشن کے تحت بیت الخلائوں کی تعمیر کرنے والے

سرینگر /20جولائی / سی این آئی سوچھ بھارت مشن کے تحت دور دراز علاقوں میں رہنے والے غریب کنبوں نے قرضہ لیکر بیت الخلائوں کی تعمیر کی جس کی لاگت کا ذمہ سرکار نے لیا تھا تاہم ان کنبوں کو اب تک بیت الخلائو پر کی جانے والی رقم نہیں ملی جبکہ متعلقہ محکمہ جات کے افسران کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں اور وعدوں کے باجود مذکورہ کنبے رقومات سے محروم ہیں جس کے سبب غریب کنبوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سوچھ بھارت مشن کے تحت وادی کے مختلف دوردراز علاقوں میں رہنے والے غریب کنبوں نے ایک دوسرے سے قرضہ لیکر بیت الخلائوں کی تعمیر کی کیوں کہ بیت الخلائو کی تعمیر پر آنے والے خرچہ کو سرکاری کی جانب سے فراہم کرنے کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا۔ جبکہ مذکورہ کنبوںنے اس حوالے سے تمام ضروری لوازمات بھی پورے کئے ہیں اورمتعلقہ محکمہ کے افسران کو اس حوالے سے بار بار آگاہ بھی کیا گیا تاہم آج تک ان کو مختلف بہانے بناکر ٹالا جارہا ہے ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق سوگام لولاب بلاک ، پلوامہ ، اننت ناگ اور شوپیان کے مختلف علاقوں کے لوگ مزدور پیشہ جنہوں نے باتھ روم تیارکرنے کے لیے قرضہ لیا تھا۔اور عید الفطر کے موقع پر ان کنبوں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ عید الفطر سے قبل انہیں رقومات فراہم کی جائے گی تاہم عید الفطر کے ساتھ ساتھ اب عید الاضحی بھی آگئی ہے لیکن ان کے حق میں رقومات واگذار نہیں کی جارہی ہے ۔سوگام بلاک کی جانب سے ان کو دیے گئے وعدے سراب اور دھوکے کے بغیر کچھ نظر نہیں آرھا ہے۔جو لوگ دو وقت کی روٹی کیے ترس رہے ہیں ان کے لیے اتنا پیسہ بلاک میں بند رہنے سے ناانصافی ہی نہیں بلکہ ان کے اہل و عیال کے لیے مذاق بھی بن چکا ہے۔اس، غریب عوام کے طرف سے حکومت کے لیے عید کے موقعہ پر یہی التجا اور اپیل ہے کہ ان کے لیے رکے پڑے پیسے جلد سے جلد واگذار کرائیں بصورت دیگر کویی بھی نتایج سامنے آکر حکومت بالخصوص وابستہ یا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اس کا خود ذمہ دارہوگا۔ (سی این آئی )

Comments are closed.