پی ڈی ڈی ملازم بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک؛ ٹنگمرگ میں ریچھ کے حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں

سرینگر /20جولائی : شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں محکمہ بجلی کا ملازم دوران ڈیوٹی بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ اس حادثے پر علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 45سالہ محکمہ بجلی کا ملازم دوران ڈیوٹی بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ آرم پورہ سوپور میں 11000 KVکی مرمت کے دوران ملازم ثناء اللہ ڈار ساکنہ سیلو سوپور بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ اس واقعے کے بعد علاقہ مچ گیا اور لوگوں نے اس حادثے پر سخت افسوس کااظہار کیا ۔ دریں اثناء پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ،ادھرشمالی ضلع کے ٹنگمرگ علاقے میں آج ریچھ کے حملے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاںسے انہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔ اس واقعے سے علاقہ میں خوف و دہشت ماحول پھیل گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ٹنگمرگ کلوارہ ہاری واتنو نامی گائوںمیںآج اُس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب وہاں پر ایک ریچھ اچانک نمودار ہوا جس نے شمیمہ بانو اور محمد اکبر پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا ۔ دونوں افراد کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تنگمرگ پولیس نے کہا ہے کہ جنگلی جانوروں کے حملے میں ایک خاتون اور ایک مرد زخمی ہوا ہے ۔ ادھر مقامی لوگوںنے اس واقعے کا ذمہ دار محکمہ وائلڈ لائف کے متعلقہ اہلکاروںکو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کو کئی بار اس ضمن میں مطلع کیا گیا کہ علاقے میں جنگلی جانور گھوم رہے ہیں تاہم انہوں نے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا ۔ یاد رہے کہ ٹنگمرگ کے مختلف دور دراز علاقوں میں انسانوں اور جنگلی جانوروں کے مابین تصادم کے کئی واقعات پیش آئے ہیں جن میں کئی افراد اب تک اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔تاہم محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے اس ضمن میں کوئی بھی موثر قدم نہیں اُٹھایا گیا ۔

Comments are closed.