سگنل پر نہ روکنے کا شاخسانہ ، سرینگر کا شہری بیروہ میں گرفتار

گاڑی کو روکنے کیلئے فورسز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی

سرینگر /20جولائی : سیکورٹی ناکہ چیکنگ پر نہ رکنے کے پاداش میں بڈگام میں سرینگر کے شہری کی گرفتاری عمل میںلائی گئی۔ سی این آئی کے مطابق بڈگام کے بیروہ علاقے میں اتوار کی شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ناکہ چیکنگ پر موجود فورسز اہلکاروںنے ہوائی فائرنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ بیروہ بڈگام میں اتوار کی رات قریب 8بجکر 40منٹ پر ایک چیک پوائنٹ پر سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے دلی نمبر پلیٹ والی ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے سگنل کو نظر انداز کر کے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی جس کے پیش نظر انہوں نے ہوا میں فائرنگ کی۔بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے ہوائی فائرنگ کے بعد ڈرائیور نے گاڑی روک دی۔اور چیک پوائنٹ پر رکنے کے سگنل کو نظر انداز کرنے کی پاداش میں ڈرائیور کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔ گرفتار کئے گئے ڈرائیور کی شناختزاہد مجید آہنگر ساکنہ سرینگر کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لاکر اس سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.