سرکاری احکامات کی خلاف ورزی ، سرینگر میںکئی عمارتیں سیل ، جرمانہ عائد

لوگ سنجیدہ ہو جائے ، ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے کے علاوہ مساسک کا استعمال کیا جائے / تحصیلدار سوتھ

سرینگر 20جولائی: سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں ضلع انتظامیہ سرینگر نے سوموار کو کئی ایک شاپنگ کمپلکس سیل کر دئے جبکہ ان پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ۔ اس موقعہ پر تحصیلدار سوتھ نے واضح کر دیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع انتظامیہ سرینگر کی ایک ٹیم جس میں ایس ڈی ایم ، تحصیلدار سوتھ اور پولیس کے افسران نے کئی علاقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے ایس او پیز اور سرکاری احکامات کی خلاف کرنے کی پاداش میں کئی عمارتوں کو سیل کر دیا جبکہ ان پر جرمانہ بھی عائد کر دیا ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار سوتھ سرینگر رابیہ یوسف راتھر نے بتایا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارورائی ہو گی اور ماسک کے بغیر چلنے والوں سے جرمانہ وصول کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ سرینگر نے مہم تو شروع کر دی ہے تاہم لوگو ں کو چاہئے کہ وہ اس پر خود عملد ر آمد کریں اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے ۔ انہوںنے بتایا کہ میری لوگوں سے ایک مرتبہ پھر یہی اپیل ہو گی کہ وہ ایس او پیز کو من و عن عمل کر یں، گھر سے نکلتے ماسک کا استعمال کرنے کے علاوہ سماجی دوری بنائے رکھیں تب ہی جاکر ہم اس وبائی بیماری پر قابو پا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارورائی عمل میںلائی جائے گی ۔

Comments are closed.