کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ، سرینگر کے تین مریضوں سمیت پانچ مزید جاںبحق
مہلوکین کی تعداد252تک پہنچ گئی ، وادی میں لاک ڈائون کی واپسی کے آٹھویں روز بھی معمول کی زندگی متاثر
سرینگر /20جولائی: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ سوموار کو سرینگر کے تین رہائشیوں سمیت پانچ مزید افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اموات کی تعداد 252تک پہنچ گئیں ہے ۔ ادھر کورنا کیسوں کے اضافہ کے بیچ لاک ڈائون کے آٹھویں دن بھی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں معمول کی زندگی مکمل طور متاثر رہی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اورسوموار کومزید پانچ افراد کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 252تک پہنچ گئی ہے ۔ تازہ اموات میں سرینگر سے تین جبکہ ایک ایک پلوامہ اور بارہمولہ سے ہیں ۔ سوموار کی صبح پہلے تین افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جن میں دو اموات سکمز صورہ جبکہ تیسری موت صدر اسپتال میں ہوئی۔سکمز صورہ میں انتقال کرنے والوں میں شمالی کشمیر کے رفیع آباد کا65سالہ شہری اور نیہامہ پانپور کا60شہری شامل ہیں۔اس کے بعد کو مزید 2شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح ابھی تک آج دن کے دوران وائرس سے پانچ شہریوں کا انتقال ہوگیا۔جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر252ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں سرینگر کے ٹینکی پورہ کا ایک60سالہ اور سرینگر کے ہی زونی مر علاقے کا ایک70سالہ شہری شامل ہیں۔اس سے قبل آج صبح رفیع آباد، پانپور اور پلوامہ کے تین شہری کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔وادی میں ب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ یعنی65ہلاکتیں سرینگر ضلع میں ہوئی ہیں۔ادھر لاک ڈائون کے آٹھویں روز بھی وادی میں معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ لاک ڈائون کی واپسی کے اٹھویں روز بھی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بند کے باعث معمول کی زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ سوموار کو مسلسل آٹھویں روز بھی شہر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں بندشیں عائد رہی جبکہ کئی ایک علاقوں کا مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا اور کسی کو بھی آنے یا جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی ۔ سوموارکے روز بندشوں اور بند کے نتیجے میں شہر خاص کے حساس علاقوں میں اہم سڑکوں اور چوراہوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا جبکہ گاڑیوں کی اوجہی پر مکمل روک دی گئی تھی تاہم سیول لائیز علاقوں میں نجی ٹرانسپورٹ چلتا نظر آیا ۔ سٹی رپورٹر کے مطابق سرینگر کے متعدد علاقوں میں صبح ہی سخت ترین بندشیں عمل میں لائی گئی تھی جس دوران شہر میں جابجا سڑکوں کو سیل کردیا گیا تھا اور پولیس اور سی آر پی ایف کے اضافی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا جس دوران پبلک ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔شہر میں داخل ہونے والے راستوں کو صبح سے ہی سیل کردیا گیا تھا اور شہر کی طرف آنے والی گاڑیوں کو روک دیا گیا۔شہر میںلوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں تھی۔
Comments are closed.