پتو شاہی لولاب کے کورنٹائن سنٹر میںرکھے گئے افراد کا احتجاج؛ "دیا جانے والا کھانا ناقص”، متعلقہ حکام سے مداخلت کی اپیل کی

سرینگر/19جولائی: پتو شاہی لولاب کے کورنٹائن سنٹر میں رکھے گئے افراد نے آج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہاں پر نامعقول غذا فراہم کیا جاتا ہے جبکہ یہاں پر طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پتو شاہی لولاب کپوار ہ کے ایک کورنٹائن مرکز میں رکھے گئے افراد نے آج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہاں پر جو غذا فراہم کی جارہی ہے وہ جانور بھی نہیں کھاسکتے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اگرچہ متعلقہ حکام سے کہا گیا تھا کہ ہمیں جو غذا فراہم کیا جارہا ہے وہ قابل کھانا نہیں ہے لیکن انہوں نے بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔ سنٹر میں رکھے گئے لوگوںنے انہیں دیا گیا کھانا ہاتھوں میں لیکر احتجاج کرتے ہوئے متعلقین پر الزام لاگایا ہے کہ وہ سنٹر کے لوگوں کو انسان ہی نہیں سمجھ رہے ہیں انہوںنے کہا کہ یہاں پر طبی سہولیات بھی مئیسر نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں انہوںنے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیکر کوررنٹائن سنٹر میں رکھے گئے افراد کو بہتر کھانا فراہم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔ (سی این آئی )

Comments are closed.