بیرون یوٹی ، مزدوروں ، کاریگروں کو بغیر کووڈ ٹسٹ وادی پہنچانے کا انکشاف
کشمیری عوام کو کوروناوائرس کا شکار بنانے کی سازش لگتی ہے ۔ عوامی حلقے
سرینگر/19جولائی: جموں کشمیر کے لوگوں کو خاص کر کشمیریوںکو وائرس کا شکار بنانے کا جیسا کوئی منصوبہ بنایا گیا ہے اسی طرح غیر یوٹی افراد کی کثیر تعداد کو وادی بغیر کسی کووڈٹسٹ کے ہی بھیج دیا جاتا ہے ۔ گزشتہ کئی روز سے ہزاروں کی تعداد میں سینکڑوں گاڑیوں میں غیر کشمیری افراد وادی وارد ہوچکے ہیں جنہوں نے اپنے علاقوں میں بھی کووڈ ٹسٹ نہیں کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں اگرچہ ایک طرف کوورناوائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور کووڈاموات میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے تاہم سرکار کی جانب سے بیرون وادی سے تعلق رکھنے والے افراد خاص کر بہاری، بنگالی مزدور اور دیگر کاری گر پینٹر ،پھری والے ، ریڈوں پر مٹر اور دیگرچیزں بھیجنے والے کثرت سے یہاں لائے جارہے ہیں جن کا کہیں پر بھی کووڈ19ٹسٹ انجام نہیں دیا جارہا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے ہزاروں کی تعداد میں غیر کشمیریوںکو وادی بھیج دیا گیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو خاص کر اہلیان وادی کو کوروناوائرس کا شکار بنانے کی سازش رچائی جارہی ہے اور اس سب کے پیچھے کسی کا ہاتھ ہے جو یہاں کے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں ۔ عوامی حلقوںنے کہا ہے کہ ایک طرف سرکار کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے دوسری طرف غیر کشمیریوں کو بغیر کسی ٹسٹ کے یہاں آنے کی اجازت دی جارہی ہے جو ناقابل فہم بات ہے ۔ عوامی حلقوںنے اس سلسلے میں لفٹنٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں ذاتی مداخلت کرکے کشمیریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ۔
Comments are closed.