اہلیان وادی کو شدید گرمی سے نجات کا امکان ؛سوموار سے وادی میں دو دنوں تک بارش ہوسکتی ہے /محکمہ موسمیات

سرینگر/19جولائی: میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے پیشن گوئی کی ہے کہ وادی میں سوموار سے بارش ہونے کا امکان ہے جس سے وادی میں درجہ حرارت میں کمی ہوسکی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ کافی وقت تک موسم خوشک رہنے اور وادی میں درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے شدید گرمی سے راحت پہنچنے کا امکان جتاتے ہوئے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ سوموار سے وادی میں دو دنوں تک بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ کے ناظم سونم لوٹس نے بتایا ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ میں کہیں کہیں پر سوموار سے دو دنوں تک ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 20اور 21جولائی کو دونوں مرکزی زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ وادی اور لداخ میں یکم جون سے دس جولائی تک محض 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جوکہ گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے وادی کے ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کو بھی اپنی اراضی سینچنے میں دشواریاں پیش آرہی ہے ۔

Comments are closed.