لولاب میں سابق جماعت رکن پر پی ایس اے عائد ، کپواڑہ جیل منتقل
دربگام پلوامہ میں شبانہ چھاپوں کے دوران دو نوجوانوں کو کیا گیا گرفتار
سرینگر/19جولائی: دیور لولاب کے پرائیوٹ اسکول استاد کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کر لیا گیا جبکہ پلوامہ کے دربگام علاقے میں شبانہ چھاپوں کے دوران دو نوجوانوں کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے دیو ر لولاب علاقے میں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے سابق رکن اور پرائیوٹ ٹیچر کو پولیس نے گرفتار کرکے اس پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر دیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 39سالہ ظہور عباس خان ولد محمد عباس خان ساکنہ دیور لولاب کو پولیس نے 7جولائی کو گھر سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسکو پولیس اسٹیشن لولاب میں قید کیا گیا تھا ۔تاہم 18جولائی کو اس پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں سب جیل کپواڑہ منتقل کر دیا گیا ۔ ادھر پلوامہ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ فورسز نے شبانہ چھاپہ مار کارورائی عمل میںلائی جس دوران دو نوجوانوں کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔ مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران عرفان احمد راتھر ولد علی محمد اور سمیر احمد ولد فردوس احمد کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے ان کے گھرو ں میں داخل ہوئے اور وہاں سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ادھر اس ضمن میں جب نمائندے نے پولیس کے ایک سنیئر افسر سے بات کرنی چاہی تاہم انہوں نے اس معاملے میںکچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا ۔ (سی این آئی )
Comments are closed.