مینڈھر پونچھ میں فوجی حولدار نے خود پر گولی چلاکر زندگی تمام کردی

پولیس نے معاملے کے حوالے سے کیس درج کرکے تحقیقات کی شروع

سرینگر/18جولائی: پونچھ میں ایس سابق فوجی حولدار نے اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا کام تمام کیا ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے رہنے والے ایک سابق فوجی حولدار جو کہ اس وقت ڈیفنس سروس کاپس میں کام کررہا تھا نے اپنی بندوق سے اپنے بندوق سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ 45سالہ حولدار 4جیکلی بشیر احمد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس طرح کا راست اقدام اُٹھایا ۔ سابق حولدار کو خون میں لت پت فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او مینڈھرنے بتایا کہ پولیس اس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔

Comments are closed.