سرینگر/18جولائی: کوکرناگ اننت ناگ میں آج اُس وقت ایک ٹریکٹر ڈرائیور ہلاک ہوا جب تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہوکر لڑھک گیا ۔ بڈگام میں گریج کی تعمیر کے دوران ایک سلیپ اچانک ڈہہ جانے کے نتیجے میں باپ بیٹا شدید زخمی ہوا جن میں سے بیٹا ہسپتال میں ہی دم توڑ بیٹھا جبکہ اس کا والد ہسپتال میں نازک حالت میں زیر علاج ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے کوکرناگ کانڈی واری نامی گائوں میں ہفتہ کے روز ایک ٹریکٹر ڈرائیور روف احمد بٹ ولد عبدالرزاق بٹ ساکنہ کانڈی واری کوکرناگ اننت ناگ معمول کے مطابق اپنا ٹریکٹر چلارہا تھا تاہم تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹریکٹر سے قابو کھوبیٹھا اور ٹریکٹر سڑک پر لڑھک گیا جس کے نتیجے میں مذکورہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا جس کو خون میں لت پت فوری طور پر کوکرناگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ ادھر مذکرہ ڈرائیور کے علاقہ میں جب حادثے کی خبر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا اور لوگ جوق در جوق مہلوک کے گھر پہنچے اور اس حادثے پر افسوس کااظہار کیا ۔ دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ ادھر بڈگام میں گریج کی تعمیر کے دوران ایک سلیپ اچانک ڈہہ جانے کے نتیجے میں باپ بیٹا شدید زخمی ہوا جن میں سے بیٹا ہسپتال میں ہی دم توڑ بیٹھا جبکہ اس کا والد ہسپتال میں نازک حالت میں زیر علاج ہے ۔ اس واقع پر علاقہ میں کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیاہے ۔ وسطی ضلع بڈگام کے واراسنگم نامی گائوں میں 17سالہ اعجاز احمید بٹ ولد عبدالحمید بٹ گریج کی تعمیر کے دوران اُس وقت ہلاک ہوا جب دوران کام سلیپ اچانک ڈہہ گئی جس کے نتیجے میں اعجاز اور اس کا والد عبدلحمید شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر بڈگام ضلع ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اعجاز احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ عبدالحمید کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔ اس واقع پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور اعجاز احمد کی حادثاتی موت پر علاقہ بھر میں دکھ اور افسوس کااظہار کیا گیا ۔ اس حادثے کے متعلق متعلقہ پویس نے کہا کہ اس ضمن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.