کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ؛پلوامہ میں لاک ڈائون میں 25جولائی تک توسیع

سرینگر/18جولائی: جنوبی ضلع پلوامہ میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے بیچ ضلع انتظامیہ پلوامہ نے لاک ڈائون میں 25جولائی تک توسیع کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع انتظامیہ پلوامہ نے لاک ڈائون میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے ۔ ضلع انتظامیہ پلوامہ سے ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں ضلع لاک ڈائون میں 25جولائی 2020تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ نے یہ حکمنامہ ضلع میںکورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر لیا ہے ۔ اس سے قبل ضلع انتظامیہ نے ضلع میں پانچ دنوں کا لاک ڈائون یعنی 18جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس دوران تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے بیچ لاک ڈائون میںمزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.