سرینگر/17جولائی: وادی کے شمال و جنوب میں غر قآبی کے بڑھتے واقعات کے بیچ جمعہ کو جنوبی ضلع اننت ناگ کے کھرم سرہامہ علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب نہانے کے دوران بکروال طبقہ سے وابستہ دو کمسن بچے مقامی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ اسی دوران جونہی دونوں کمسن بچوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی تو علاقے میں قیامت صغری بپا ہوئی ۔ ادھر ضلع انتظامیہ نے واقع کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دریائے جہلم اور دیگر نالوں میں نہانے یا تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اننت ناگ کے کھرم سرہامہ علاقے میں جمعہ کی صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب مقامی دادی نہر میںنہانے کے دوران دو کمسن بچے غر قاب ہو کر لقمہ اجل بن گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیگر بچوں کے ساتھ بکرال طبقے سے وابستہ دو کمسن بچے جس کی شناخت ابرار اور وسیم کے طور ہوئی ہے اور دونوں کی عمر12سال کی تھی بھی مقامی نہر میں گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے نہا رہے تھے جس دوران اچانک وہ دادی نہر میں ڈوب گئے اور جونہی اس کی اطلاع موصول ہوئی تو پولیس کی ایک پارٹی جائے مقام پر پہنچ گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے بچوں کی بازیابی کا کام شروع کیا گیا۔دونوں کو پانی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اْنہیں مردہ قرار دیا۔اسی دوران جونہی دونوں بچوں کی نعشیں آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا جبکہ ان کے والدین پر قیامت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے اور علاقے میں ہم آنکھ نم اور ہر دل رنجیدہ نظر آ رہا تھا ۔ ادھر ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دریائے جہلم اور دیگر ندی نالوں میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی جانب سے جاری کر دہ ایک حکمنامہ کے مطابق غر قابی کے واقعات کے دوران انسانی جانوں کے زیاں کے پیش نظر یہ حکمنامہ جاری کردیا جاتا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ دیگر ندی نالوںمیں تاحکم ثانی نہانے اور تیراکی پر تاحکم ثانی پابندی عائد رہے گی جبکہ پولیس ، سول انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی کے افسران اس حکمنامہ پر من و عن عمل در آمد کرانے کیلئے نظر گزر رکھیں گے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.