امرناتھ یاترا جنگجوئوںکے نشانے پر ، سرینگر جموں شاہراہ پر فوج کو الرٹ کر دیا گیا / فوج کا دعویٰ

جنوبی کشمیر میں 30غیر ملکی جنگجوئوں سمیت سو کے قریب جنگجو سرگرم

سرینگر/17جولائی: فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر میں سو کے قریب جنگجوئوں سرگرم ہے جن میں 25سے 30غیر مقامی ہے ۔ جبکہ فوج کو خفیہ اطلاعات ملی ہے کہ جنگجوئوں امرناتھ یاترا کو نشانہ بنانے والے ہیں جس کے بعد فوج و فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کولگام جھڑپ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر 9آر آر کے بریگیڈر وی ایس ٹھاکر نے کہا کہ فوج کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے اطلاعات ملی ہے کہ جنگجوئوں 21جولائی سے شروع ہونے والی یاترا کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ ذرائع سے انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ جنگجو سرینگر جموں شاہراہ کے کسی بھی مقام پر امرناتھ یاترا کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس کیلئے سیکورٹی کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور جنگجوئوں کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے فوج و فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔ جنوبی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے تعداد کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بریگیڈر نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں ابھی بھی سو کے قریب جنگجو سرگرم ہے جن میں 25سے 30غیر ملکی جنگجو ئوں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کچھ نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہے اور یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے کیونکہ پاکستان جنگجوئوں کو کشمیر میں داخل کرانے کیلئے سرگرمیاںجاری رکھا ہوا ہے۔ ناگناڈ جھڑپ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر سے اطلاع موصول ہوئی کہ علاقے میںدو سے تین جنگجوئوںہے جس کے بعد علاقے کو صبح 4بجے کے قریب محاصرے میں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پاس پہلا چلینج تھا کہ مکان جس میں جنگجوئوں چھپے تھے تک سڑک مکمل نہیں تھی جبکہ دوسرا چلینج تھا کہ مکان میں عام شہری بھی موجود تھے ۔ انہوںنے کہا کہ فوج نے دانشمندانہ طریقہ سے آپریشن کو انجام دیا اور اس میں جیش کمانڈر سمیت تین جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیااور مارے گئے جنگجو کولگام میں مزدوروں اور دیگر افراد کی ہلاکتوں میںملوث تھے ۔

Comments are closed.