جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ، مزید تین مریض جاں بحق
ہلاکتوں کی تعداد225پہنچ گئی ، 207 وادی جبکہ18اموات جموں میں واقع
سرینگر/17جولائی: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ وادی کشمیر میں مزید تین مریضوں کے جاںبحق ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلک وبائی بیماری سے مرنے والے مریضوںکی تعداد 225تک پہنچ گئی ہے ہلاکتوں میں207 وادی جبکہ18اموات جموں صوبے میں واقع ہوئیں۔وادی میں سب سے زیادہ یعنی56اموات صرف ضلع سرینگر میں ہوئیںہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ جمعر ات اور جمعہ کو وادی کشمیر میںمزید تین مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی کورونا ہلاکتوں کی تعداد225تک پہنچ گئی۔حکام نے جمعہ کو بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلاء مزید تین شہری دوران شب جاں بحق ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق آج ہونے والی دو اموات سکمز صورہ میں ہوئیں جہاں پلوامہ کا ایک65سالہ شہری اور بڈگام کا55سالہ شہری انتقال کرگئے۔اسی طرح 58سالہ ایک اور شہری سکمز بمنہ میں انتقال کرگیا۔ایجنسی نے اسپتالی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مذکورہ تینوں شہری کئی امراض میں مبتلاء تھے جس کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے جو مثبت ظاہر ہوئے۔حکام کے مطابق ابھی تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں207ہلاکتیں وادی کشمیر جبکہ18اموات جموں صوبے میں واقع ہوئیں۔وادی میں سب سے زیادہ یعنی56اموات صرف ضلع سرینگر میں ہوئیں۔ ادھر وادی کشمیر میںلاک ڈائون کی واپسی کے بیچ پانچویں روز بھی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر کئی علاقوں میں کارو باری و تجارتی سرگرمیاںمتاثر رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی ۔ شہر سرینگر میں مسلسل پانچویں روز بھی بند شیں عائد رہی جس دوران بیشتر مقامات پر دکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھی اور گاڑیوں کو کے چلنے پر مکمل پابندی عائد تھی ۔
Comments are closed.