نیٹکو ٹرانسپورٹ کی لوٹ کھسوٹ اور نازیبا سلوک پر وادی کے تاجر برہم

تین دن میں ٹرانسپورٹ کے ملازمین کو نکالا نہ گیا تو مال کی بکنگ بند کی جائے گی

نیٹکو ٹرانسپورٹ کی لوٹ کھسوٹ اور نازیبا سلوک پر وادی کے تاجر برہم
تین دن میں ٹرانسپورٹ کے ملازمین کو نکالا نہ گیا تو مال کی بکنگ بند کی جائے گی

سرینگر/16جولائی/کے پی ایس/وادی کے تاجروں کا ایک وفد کشمیر پریس سروس کے دفتر پر آکر نیٹکو ٹرانسپورٹ واقع فروٹ منڈی پارمپورہ کی لوٹ کھسوٹ اور لاک ڈاؤن کے دوران دوگنے کرایہ کا الزام عائد کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹ میں کام کررہے تمام منیجر سے لیکر مزدور تک کی نازیبا سلوک پر برہم ہوکر کہا ہے کہ اگر نیٹکو ٹرانسپورٹ کے ذمہ داروں یا عہدیداروں نے فوری طور پر فروٹ منڈی برانچ کے تمام ملازمین کو وہاں سے نہیں ہٹایا تو مذکورہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے مال بک کرنا بند ہوگا۔ وفد نے کہا کہ ایک تو ان لوگوں نے لاک ڈاؤن کے دوران ریاست سے باہر درآمد کئے گئے مال پر کرایہ کی قیمتوں میں دوگنے دام وصول کئے اور اس کے باوجود بھی ٹرانسپورٹ میں کام کرنے والے ملازمین نے تاجروں کے ساتھ نازیبا سلوک کیا۔ وفد نے تمام تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ اگر تین روز کے اندر اندر نیٹکو ٹرانسپورٹ کے ملازمین کو ٹرانسپورٹ سے باہر نہ کیا گیا تو فی الحال مذکورہ ٹرانسپورٹ سے مال بُک کرنے سے اعتراض کریں۔ وفد نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جن تاجروں سے دوگنی ریٹ وصول کی گئی ہے وہ فوری طور پر کنزیومر کوٹ میں ان کے خلاف کیس دائر کریں۔

Comments are closed.